ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے کے خلاف پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

منگلورو: تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے کے خلاف پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Sun, 25 Sep 2022 12:52:17    S.O. News Service

منگلورو ،25؍ستمبر (ایس او نیوز) ایس ڈی پی آئی کے ضلع دفتر پر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ ماری کے علاوہ پی ایف آئی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی کارکنان اور ذمہ داران نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔
    
پتور کے دربے علاقے میں منعقدہ مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی جنوبی کینرا کمیٹی کے رکن نواز کٹَے نے خطاب کیا ۔ بنٹوال بی سی روڈ کے کائکمبا میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی نیشنل جنرل سیکریٹری الیاس محمد تومبے اور ایس ڈی پی آئی بنٹوال ودھان سبھا حلقہ کمیٹی کے صدر مونس علی نے خطاب کیا ۔ بجپے میں منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کے نیشنل سیکریٹری الفانسو فرانکو اور جنوبی کینرا ضلع صدر ابوبکر کولائی نے خطاب کیا ۔
    
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مختلف عہدیداران اور متعلقہ حلقہ جات کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی ۔


Share: